12.6.11

Page-10

~ ~ ~


اُس آنکھ کو اپنی سمت تکتے

ہر ایک طرف سے ہم نے دیکھا

اِس طرح سے اپنے آئنے میں

محبوب کا عکس، کم نے دیکھا



سورج سے نگاہ مل گئی جب

پھیلی رہی زندگی میں اک دھوپ

ہر شکل میں ایک شکل ڈھونڈی

ہر روپ میں دیکھا، ایک ہی روپ



اِس کھوج میں روز و شب گزارے

اِس آس پہ زندگی گزاری

اک عرصۂ درد ِہجر کاٹا

اک فرقت ِدائمی گزاری


~ ~ ~

No comments:

Post a Comment